پولیس ناکے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

پولیس ناکے پر فائرنگ کا مقدمہ درج | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


راولپنڈی: سید پور روڈ پر پولیس ناکے پر فائرنگ کا مقدمہ تھانہ بنی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

تھانہ بنی میں درج کیے گئے مقدمہ میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے متن میں درج ہے کہ شہید اہلکار محمد عارف نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکا جس کے جواب میں ایک شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

شہید پولیس اہلکار عارف کو سرپر گی لگی جب کہ واجد کو بازو پر گولیاں لگیں۔ ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔

سب انسپکٹر مجید نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ سامنے آنے پر ملزمان کی پہچان کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب تھانہ بنی کی حدود میں سید پور روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہید ہوگیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں