اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرتارپور راہداری ک کے سنگِ بنیاد رکھے جانے کو ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اس عمل نے پاکستان نے امن پسندی کا واضح ثبوت دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے آج کرتارپور راہداری منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جس سے سرحد پار سکھ یاتریوں کی آمد و رفت آسان ہو سکے گی۔
گردوارہ کرتارپور صاحب سکھ مذہب کے بانی بابا گُرو نانک کی آخری آرامگاہ ہونے کی حیثیت سے سکھ مت کے مقدس ترین مقامات میں شامل ہے۔
History made today, Pakistan stands united for peace,preparators of hate stands demolished …. I call upon pro peace voices in The India to stand up and reject hate mongers , #KartarpuraCorridor
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 28, 2018
راہداری منصوبے کی تکمیل کے بعد سکھ یاتری اسپیشل پرمٹ کے ذریعے گردوارے کی زیارت کر سکیں گے۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت متعدد حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ سرحد پار سے وزراء ہرسمرت کور اور نوجوت سنگھ سدھو نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی رہنے کے لیے نہیں سبق سیکھنے کے لیے ہوتا ہے۔ دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو مذاکرات کے ذریعے حل نا ہوسکے۔ برِصغیر کی غربت کے حل پر توجہ دینے کے لیے امن ہونا ضروری ہے۔
ہرسمرت کور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کہ وہ ایک دن کرتارپور آپایئں گی۔ 70 سال سے سرحد پار سکھ یاتری قریب رہ کر بھی دور تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کو کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےسکھ یاتریوں کے لیے فرشتہ قرار دے ڈالا۔
