10 سال کیلئے فلم انڈسٹری سے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز



کراچی: صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے 10سال کے لیے فلم انڈسٹری سے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

انہوں نے یہ تجویز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گیارہویں اردو کانفرنس کے آخری روز دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سینما مالکان کا شیئر بڑھانے پر بھی زور دیا۔

سلطانہ صدیقی نے کہا ایک وقت تھا جب پاکستان نے ایک سال میں 100 فلمیں ریلیز کیں لیکن بعد میں فلم انڈسٹری ختم ہو چکی تھی، کاررواں کبھی نہ رکے یہی سوچ کر فلم سوسائٹی بنائی۔

سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے حکومت کا ساتھ دینا بہت ضروری ہے، پاکستانی فلمیں باہر جانے سے ملکی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

صدر ہم نیٹ ورک نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور اسکرین پلے کے لیے ورکشاپس کے انعقاد کا بھی ذکر کیا۔

سلطانہ صدیقی نے جمود کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا عمل جاری رہنا چاہیے، آگے کی سوچ ہونی چاہیے اور ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔

سیشن میں اداکار مصطفیٰ قریشی، منور سعید اور ہمایوں سعید بھی شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں