ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا احتجاج

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارت کی جانب سے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان نے احتجاج کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی کے قریب آباد پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ سے پکہ کوٹھہ گاؤں کی رہائشی 22 سالہ منزہ بی بی شہید ہو گئی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ رواں سال بھارت نے 2312 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی تھی۔ گزشتہ سال بھارتی جارحیت 35 پاکستانی شہری شہید جبکہ 135 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارت سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں