اسلام آباد: روس میں پھنسے پاکستانی فنکار فخر عالم، جو ‘مشن پرواز’ پر دنیا کے گرد چکر لگا رہے ہیں، کو نیا ویزہ مل گیا ہے اور وہ اپنی منزل پر نکل پڑے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق فخر عالم کو روسی حکام نے ویزا جاری کر دیا ہے۔ فخر عالم کو ویزہ کے اجرا سے متعلق تعاون پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
فخر عالم نے ویزہ حاصل کرنے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی اور اپنے اگلے سفر پر روانہ ہونے سے آگاہ کیا۔
#MissionParwaaz update 11am local time. I have just received a new visa. I am now preparing the airplane and ready to go to Petropavovask airport. Thank you to all of my friends, well wishers the Pakistan government and the Russian authorities. The flag continues its journey.
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) October 30, 2018
فخر عالم نے اپنے ایک اور پیغام میں پاکستانی عوام کی دُعاؤں اور میڈیا کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
To all the people of Pakistan and the Pakistani media thank you for all your prayers and support. I continue to fly my flag to complete the first ever Pakistani circumnavigation #MissionParwaaz
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) October 30, 2018
پاکستان فنکار فخر عالم کو گزشتہ روز ویزے کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے روس کے یوزنوسخالینسک ائرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ فخر عالم جاپان سے روس پہنچے تھے اور انہیں واپس جاپان جانے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔
فخر عالم نے روسی حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد دفتر خارجہ نے روس میں پاکستانی سفیر کو فوری معاملہ حل کرانے کی ہدایت کی تھی۔
فخرِ عالم نے دس اکتوبر کی صبح سات بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے اپنے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا اور اس سفر کے مکمل ہونے کے بعد وہ ہوائی جہاز سے دنیا کے گرد چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔