ن لیگ کا نواز شریف کے بغیر اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ

نواز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) نے آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ آصف کے مطابق اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے اہم قومی امور پہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور راجا ظفرالحق کی سربراہی میں ن لیگ کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

آج سابق وزیراعظم نواز شریف نااہلی کے بعد پہلی بار پارلیمنٹ  ہاؤس پہنچے اور اپوزیشن لیڈر شہباز سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

نوازشریف جب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو اپوزیشن لیڈر اور حمزہ شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

شہبازشریف ملاقات کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسمبلی ہال پہنچ گئے اور کچھ ہی دیر بعد اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی نواز شریف سے چیمبر میں ملاقات کی تھی۔

 نواز شریف نے پھر اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ حمزہ شہباز، خواجہ آصف، آصف  کرمانی اور خواجہ سعد رفیق کو بھی ملاقات میں بلا لیا گیا تھا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں راجہ ظفر الحق، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔

 مسلم لیگ(ن) کا پارلیمانی اجلاس

اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نوازشریف نے پارٹی  کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت کی اورکچھ دیربعد پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

 نواز شریف آج 22 سال بعد اپوزیشن لیڈر کے چیمبرمیں آئیں ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو سیاسی جماعت کی صدارت کے لیے نا اہل قرار دیا تھا اور اب ان کے پاس باضابطہ طور پر مسلم لیگ(ن) کا کوئی عہدہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں