ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کوہاٹ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کی صبح آٹھ بجے درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے تمام اضلاع میں موسم خشک رہے گا لیکن شیرانی میں ہلکی بارش کا اندیشہ ہے۔ لسبیلہ، تربت اور آوران کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 38، 38 اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع میں سخت دھوپ نکلنے کے سبب متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔

ضلع  اوکاڑہ، پاکپتن اور قصور گرم ترین مقام رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا اندیشہ ہے۔

راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 37، 41 اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان اور کوہاٹ گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کا موسم آئندہ دو روز تک گرم اور خشک رہے گا۔ جمعرات کے روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سکھر36 اور حیدر آباد کا 38 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم اسکردو میں منفی 02 جب کہ کالام اور استوار میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں