شہزادہ ہیری، میگھان مارکل کا فیجی یونیورسٹی میں شاندار استقبال


سوا: برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھان مارکل کا بدھ کے روز فیجی کے دارکحکومت سوا میں واقع ہونیور سٹی آف ساؤتھ پیسیفک میں شاندار استقبال کیا گیا۔

اپنے دورہ فیجی کے دوران ڈیوک اور ڈچز آف سسکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھان مارکل جب یونیورسٹی  آف ساؤتھ پیسیفک پہنچے تو ایک بڑے مجمع نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے یونیورسٹی کے طلبا اور بچوں سے ملے جوکہ فٹ پاتھوں اور سڑک کے کنارے شاہی جوڑے کا انتظار کر رہے تھے۔

ڈچز آف سسکس نے شاہی خاندان کے ممبر کی حیثیت سے اپنی پہلی آفیشل تقریر یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسیفک میں کی۔

اپنی تقریر میں میگھان مرکل نے تعلیم تک رسائی کی اہمیت پر گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں خواتین اور بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ معاشی اور سماجی ترقی کے لیے بہت ہی اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ پونیورسٹیز ایسوسی ایشن نے دو نئے گرانٹ آفر کیے ہیں جنہیں فیجی نیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ پسیفک کو دی جائے گی تاکہ وہ اپنے خواتین اسٹاف کو ٹرین کرنے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کر سکیں۔

اس سے پہلے فیجی کے صدر نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فیجی کے لوگ شاہی جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش پر ان کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب بدھ کو ہی شہزادہ ہیری نے سوا میں جنگی یادگار پر پھول چڑھائے اورسابق فوجیوں سے ملاقات کی جن میں سے کئی ماضی میں برطانوی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈچز نے بعد ازاں کولوی سوا پارک کا دورہ کیا اور وہاں پودے بھی لگائے۔ میگھان مرکل فیجی میں برٹش ہائی کمشنر کے رہائش گاہ بھی گئیں اور سوا کے میونسپل مارکیٹ کا بھی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے کئی خواتین دکانداروں سے بھی ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں