قصور اسپتال میں تمام دوائیں مہیا کی جائیں، حنیف پتافی


قصور: مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت حنیف خان پتافی نے قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز(ڈی ایچ کیو) اسپتال میں تمام ضروری دوائیں مہیا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت نے اچانک قصور اسپتال کا دورہ کیا اور تمام وارڈز کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں سے طبی سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

حنیف پتافی نے ایم ایس کو ہدایت جاری کیں کہ اسپتال میں تمام ضروری دوائیں مہیا کی جائیں۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی بھی مشیر صحت کے ہمراہ تھے۔

حنیف خان پتافی نے دیہی مرکز صحت مصطفی آباد میں بھی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) مصطفی آباد میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

مشیر وزیراعلیٰ برائے صحت اس سے قبل بھی مختلف اسپتالوں کا اچانک دورہ کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں