خورشید شاہ کے ماموں انتقال کرگئے


سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خوراحمد شاہ کے ماموں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے ماموں روشن اعوان کافی عرصے سے بیمار تھے۔

ہم نیوز نے خاندانی ذرائع سے بتایا ہے کہ روشن اعوان ہفتہ کی شب دس بجے حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ۔

روشن اعوان پاکستان پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما اور ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیرمین بھی رہے تھے۔

سید خورشید احمد شاہ کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ روشن اعوان کی نماز جنازہ بروز اتوار شام ساڑھے چار بجے معصومی محلہ میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں