ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں جمعرات کے روز موسم خشک رہے گا اور آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ممکن ہے۔

جمعرات کے روز مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا اندیشہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا کا دباؤ معمول کے مطابق رہے گا اور دن میں کم سے کم درجہ 18 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ غروب آفتاب کے بعد سردی میں اضافہ ممکن ہے۔

پنجاب میں ڈی جی خان گرم ترین مقام رہے گا جہاں درجہ حرارت کم سے کم 34 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 30، 31، 33 اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

جمعرات کے روز خیبر پختونخوا میں کوہاٹ اور ڈی آئی خان گرم ترین مقامات رہیں گے جہاں زیادہ سے زیادہ رجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

بلوچستان میں جھل مگسی گرم ترین مقام رہے گا جس کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ سبی، کوئٹہ اور نوشکی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 42، 25 اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، سکھر 38 اور حیدر آباد کا 37 سینٹی ڈگری گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

 


متعلقہ خبریں