کراچی: حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کے نرخ میں اضافے سے براہ راست عوام متاثر ہوں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور بجلی کی قیمتو ں میں اضافے کے فیصلے کو مؤخر کرے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں ان کو مزید مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔
ہم نیوزکے مطابق گزشتہ روز جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے حوالے سے عوامی توقعات یہ تھیں کہ مہنگائی کم ہوگی اورعوام دوست اقدامات اٹھائے جائیں گے لیکن ایسا نہیں کی گیا جس باعث عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ عوامی تو قعات کے برعکس 50 دن کے اند ر ہی بجلی، گیس اور روز مر ہ کی دیگر ایشیا کی قیمتوں میں بے پنا ہ اضا فہ کر دیا گیا ہے جیسے فوری موخر کرنے کی ضرورت ہے۔