کراچی: مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کررہی ہے جس کے لیے سندھ حکومت تمام تر تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ سندھ حکومت کسی قسم کا تعاون نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ تعاون کیا اور کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جانب سے ہرحد تک مکمل تعاون کیا جائے گا کیونکہ ہم پاکستان کی بہتری کے خواہاں ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تب ترقی کا عمل مکمن ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے جس کے باعث عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صوبے اور پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔