خستہ حال دیوار گرنے سے نو بچے جاں بحق

فوٹو: فائل


سکھر: سندھ کے علاقے صالح پٹ میں گھر کی دیوار گرنے سے نو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثہ کا شکار ہونے والوں میں چھ بچیاں بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ گھر کی دیوار خستہ حال ہونے کی وجہ سے گری اور یہی اموات کی وجہ بنی ہے۔

حادثہ کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے دیوار کا ملبہ ہٹایا۔

وزیراعلیٰ نے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو حکم دیا ہے کہ لواحقین سے ہر طرح کا اور مکمل تعاون کیا جائے۔


متعلقہ خبریں