پشاور میں فائرنگ سے مذہبی رہنما گارڈ سمیت جاں بحق


پشاور:  پشاور میں مذہبی رہنما مولانا اسماعیل درویش کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ فائرنگ  کا واقعہ پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آیا ہے۔ پولیس اہلکار محمد ایوب مولانا اسماعیل درویش کی حفاظت پر معمور تھے وہ بھی اس واقعہ میں شہید ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسماعیل درویش کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب مولانا اسماعیل درویش کو اسپتال لایا گیا تو وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور وہ فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں