جنیوا: عالمی ادارہ تجارت نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں برس عالمی تجارت میں اضافہ متوقع شرح سے کم ہو گا۔
ادارے کے مطابق اس سال عالمی تجارت میں 4.4 فیصد اضافہ ہو سکے گا۔ 2019 کے لیے 4.0 فیصد اضافہ کی توقع ظاہر کی گئی تھی تاہم ایسا نہیں ہوا کیوں کہ دنیا کی بڑی معیشتوں میں زبردست کشیدگی رہی جس کے باعث اب تجارت میں اضافے کی شرح تقریبا نصف رہ گئی ہے۔
عالمی ادارہ تجارت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت میں اضافہ کی موجودہ شرح 3.9 فیصد ہے جب کہ 2019 میں یہ شرح کم ہوکر 3.7 ہوسکتی ہے۔
تجارت سے متعلق امور پر نظر رکھنے والے عالمی ادارہ تجارت کے ڈائریکٹر رابرٹو ازویڈو کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے تجارتی حلیفوں میں تناؤ کے باعث اضافے کی شرح میں نمایاں کمی نظر آئی۔
WTO revised forecast points to trade growth of 3.9% in 2018, down from April estimate of 4.4%. This downgrade reflects the heightened tensions that we are seeing between major trading partners #WTOForecast https://t.co/j11Ymkavs7
— Roberto Azevêdo (@WTODGAZEVEDO) September 27, 2018
عالمی ادارہ تجارت نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ چین اور امریکہ سب سے زیادہ تجارت کی شرح پر اثرانداز ہوئے۔ امریکہ نے پرانے حلیفوں پر بھی اسٹیل اور المونیم کے نرخ لاگو کرکے عالمی تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
