بلوچستان: شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بلوچستان: شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی|humnews.pk

کوئٹہ: گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

دونوں سپاہیوں کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ کے بعد شہدا کی میتیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئیں جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

26 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کلی غلام جان نامی علاقے میں ہوا تھا۔

اس سے قبل بھی بلوچستان میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں کئی فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، حالیہ واقعات کی بات کی جائے تو چار روز قبل بھی شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران پاک فوج کے سات نوجوانوں نے اپنی جان کی قربانی دی تھی۔


متعلقہ خبریں