بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان ایشیا کپ سے باہر

پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کے 176 رنز پر 5 آؤٹ

ابوظہبی: ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان بنگلہ دیش سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 240 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن 50 اوورز میں پوری ٹیم 202 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق نے 105 بالوں پر 83 رنز بنائے لیکن دیگر کھلاڑی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے۔ آصف علی نے 31 اور شعیب ملک نے 30 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے جنید خان نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نو اوورز میں 19 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے چار اوورز میں 12 کے اسکور پر ان کی تین وکٹیں گر گئیں تاہم اس کے بعد مشفق الرحیم اور محمد متھن نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 158 تک لے گئے۔

محمد متھن 60 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے تاہم ان کی جگہ لینے والے امرالقیس بھی زیادہ دیر میدان میں نہ رہ پائے اور صرف 9 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

مشفق الرحیم کریز پر جمے رہے اور اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرتے رہے تاہم اپنی سینچری کے قریب پہنچ کر وہ بھی ’نروس نائنٹیز‘ کا شکار ہو گئے اور 99 پر شاہین شاہ آفریدی کی ایک عمدہ گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کے جانے کے بعد بنگلہ دیش کا کوئی اور کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا اور ٹیم 48.5 اوورز میں 239 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ میں کامیاب ہونے والی ٹیم بھارت کے خلاف جمعہ کے روز ایشیا کپ کا فائنل کھیلے گی۔

بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا ہے کہ پہلے کھیلتے ہوئے اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اپنی قدرتی گیم کھھیلیں۔

پچ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات میں کنڈیشنز تبدیل ہو جاتی ہیں۔

آج کے میچ میں فاسٹ بالر محمد عامر کی جگہ جنید خان کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشیا کپ سپر فور مرحلہ میں اب تک ایک، ایک میچ جیتا ہے۔ اس پس منظر میں آج کے مقابلہ کی اہمیت سیمی فائنل جیسی ہو گئی ہے۔

میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بنگلہ دیش ٹیم کے شکیب الحسن انگلی میں فریکچر کے باہر ٹیم سے باہر ہیں۔ روہیل حسین، سومیہ سرکار اور مومن الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں