تیکنیکی خرابی: ایوان صدر، سپریم کورٹ سمیت اہم علاقے بجلی سے محروم

تیکنیکی خرابی: ایوان صدر، سپریم کورٹ سمیت اہم علاقے بجلی سے محروم

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے انتہائی اہم، حساس اورپوش علاقے بجلی کی عدم فراہمی سے شدید متاثر  ہیں۔ ترجمان آئیسکو نے دعویٰ کیا ہے کہ تیکنیکی عملہ خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق 132 کے وی اے گرڈ اسٹیشن جی فائیو میں پیدا ہونے والی تیکنیکی خرابی کے باعث بلیو ایریا، سرینا ہوٹل، ایوان صدر کالونی، سپریم کورٹ آف پاکستان، ایمبیسی لاجز اور ایف سکس میں بجلی کی سپلائی متاثرہوئی ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق ناگزیر مرمتی کام کی تکمیل کےلئے ایک گھنٹے کےلئے بجلی بندہو ئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان آئیسکو کا عملہ تیکنیکی خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کے لیے کوشاں ہے اور بہت جلد ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔


متعلقہ خبریں