ضمنی انتخابات: کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کل آخری دن

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کل تک واپس لے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے جبکہ ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔

ضمنی الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں میں پولنگ کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے 37 حلقوں کے رائے دہندگان کے اعداد و شمار بھی جاری کر دیے ہیں۔

ملک بھر میں ضمنی انتخابات  فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ریٹرننگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنر کی ہدایت پرگزشتہ روز کر لیا گیا تھا۔

انتجابات کے دوران پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کا مراسلہ وزارت دفاع کو بھی ارسال کر دیا تھا۔

تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر میں جمع کرا دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں