لاہور: جاتی عمرہ میں بیگم کلثوم نواز کے نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں جاری ہیں جن کی نگرانی سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خود کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شریف میڈیکل سٹی کے سبزہ زار میں جنازے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، میاں نواز شریف نے نماز جنازہ کے لئے 20 ہزار افراد کی گنجائش رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں کو صرف جنازہ گاہ تک جانے کی اجازت دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفیق جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے ساتھ ہو گی اور تدفین کے دوران صرف خاندان کے افراد موجود ہوں گے، شریف فیملی کے علاوہ کوئی بھی جاتی امرا رہائش گاہ کے اندر داخل نہیں ہوسکے گا۔
بیگم کلثوم نواز کی میت آج رات لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی، شہباز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔