لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


لندن: لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،  شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مختلف رہنما اور بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی جنازے میں شریک ہوئی۔

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ نے پڑھائی، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔

سابق خاتون اول کی میت آج رات 11 بجے پاکستان روانہ کی جائے گی جہاں کل جمعہ شام پانچ بجے شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور یہیں ان کی تدفین ہو گی۔

مرحومہ کی میت ہتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی فلائیٹ کے ذریعے لاہور لائی جائے گی، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، نواز شریف کی صاحبزادی اسما، حسین نواز کے بچے اور شریف فیملی کے دیگر افراد میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

 


متعلقہ خبریں