لاہور: وزیراعظم عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چودھری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چار معاونین خصوصی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جن میں عون چوہدری کا نام بھی شامل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق تین اراکین صوبائی اسمبلی فیصل حیات، عبدالحئی دستی اور محمد حنیف کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق عون چودھری کو معاون خصوصی اور ان کے بھائی امین چوہدری کو پارٹی کا انتخابی ٹکٹ دینے پر بھی متعدد پارٹی رہنماؤں کی طرف سے حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عون چوہدری کے بھائی امین چوہدری کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی- 170 سے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ دیا گیا ہے۔