پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں مارکیٹ کے آغاز میں ہی 259 پوائنٹس تک اضافہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق منگل کے روزحصص مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 259 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 943 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 

بازار حصص میں مثبت رجحان جاری رہا تاہم صبح پونے دس بجے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی واقع ہونا شروع ہوئی۔ 

گزشتہ روز کاروبار کے دوران شدید مندی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی، بعد میں مارکیٹ میں کچھ بہتری آئی لیکن انڈیکس بدستور منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

پیر کے روزحصص مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا۔ اس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 40 ہزار907 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں