ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی فلائٹ میں 25 گھنٹے تاخیر کے سبب احتجاج کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
فلائٹ میں تاخیر سے متاثر ہونے والے افراد کا کہنا ہے کہ کراچی آنے والی پاکستان ائیر لائن کی فلائٹ نمبر پی کے 784 میں تاخیر کے سبب 17 معذور شہری اور پانچ شیرخوار بچے ایئرپورٹ پر مشکلات کا شکار ہیں جب کہ حکام کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا جارہا۔
Look at that ” BaKamaal Log & LaJawab Service ” ! @Official_PIA Toronto to Karachi #PK784 Flight Delayed From Several Hours. 17 Wheel Chair Senior Citizens & 5 infant kids stuck at the Airport but Zero Response by #PIA. PIA is getting Worse day by day. pic.twitter.com/ahs4kSyIT8
— Sadia Jabbar (@sadia_jabbar) September 10, 2018
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مسافروں کی بڑی تعداد کو احتجاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ شیر خوار بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
’ہم نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بتایا کہ ٹورنٹو ائیر پورٹ پر مقامی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کی مس ہینڈلنگ کے سبب تکینکی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رات کے اندھیرے میں کینیڈا ائرپورٹ گراؤند ہینڈلنگ کمپنی سے تکنیکی مسائل پیدا ہوئے، جنہیں حل کرنے کے لیے ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکام نے احتجاج کرنے والے مسافروں سے پرواز میں تاخیر پر معذرت کی، انہیں ہوٹل میں ٹہرایا گیا اور کھان بھی فراہم کیا گیا۔
پی آئی اے کی متاثرہ فلائٹ کے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ طیارے کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ ستمبر کی صبح تین بجے روانہ کردیا جائے گا۔