جاپان میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی


ٹوکیو: جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلہ سے  ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی۔ 

جمعرات کو آنے والے 6۔7 شدت کے زلزلے نے ہوکائیدو جزیرے میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا تھا۔ زلزلے سے ہوکائیدو کی بجلی منقطع ہوگئی اورعلاقے کا ٹرین اور ہوائی رابطہ بھی منقطع ہوگیا تھا۔ 

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہےاور جاں بحق افراد کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔ زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 660 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹوکیو حکومت نے ہوکائیدو جزیرے میں بجلی کا استعمال 20 فیصد کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ زکزلے سے ہوکائیدو میں معروف کارسازکمپنی ٹویوٹا کے پلانٹ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ٹویوٹا نے جزیرے میں موجود اپنےاکثر پلانٹس میں کام معطل کر دیا ہے۔

فائراینڈ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ایجنسی کے مطابق تقریبا 2500 افراد اب بھی عارضی مراکز میں ہیں۔ ایک اہم حکومتی ترجمان یوشیہیدی سوگا کے مطابق تقریبا 40،000 سیلف ڈیفنس، پولیس، فائر فائیٹرز اور دوسرے اہلکار زلزلے سے گرے مکانات اور عمارتوں کے ملبے صاف کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں