زائرین کے لیےحج آپریشن طرز کا طریقہ اپنائیں گے، شہریار آفریدی

’جہاد کشمیر کے نام پر کسی کوپاکستان کی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے‘

فائل فوٹو


کوئٹہ: وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ زائرین کی آمدورفت کے لیے حج آپریشن کی طرز کا طریقہ کار وضع کریں گے۔

شہر یار آفریدی نے صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی اور علمائے کرام کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تفتان گئے زائرین اور ہزار کمیونٹی کے مسائل سننے کے بعد تمام مکاتب فکر کے علماء کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔ جس میں زائرین کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ تمام مکاتب فکر کے مسائل حل کیے جائیں کیونکہ تمام پاکستانیوں کو عزت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے ایرانی حکومت سے بھی زائرین کی سہولیات کے حوالے سے بات کریں گے۔ 

شہریار آفریدی نے کہا کہ زائرین کے لیے محفوظ اور پرسہولت طریقے سے آمدورفت کا صحیح نظام بنائیں گے جب کہ زائرین کی آمدورفت میں تمام خامیوں اور ضروریات کو بھی جانچا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم اقوام عالم کو باور کرائیں گے کہ ہماری قربانیوں کو تسلیم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں