شہداء کے اہلخانہ سے ملیں اور خراج عقیدت پیش کریں، ترجمان پاک فوج

شائقین کی فوجی کیپ پہن کر فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل | ہم نیوز

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آج چھ ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر شہداء کے اہلخانہ سے ملیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔

جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آج یوم شہداء اور یوم دفاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیں شہداء اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کریں۔ آئیں وطن کی خاطر دی گئی عظیم قربانی پر ان کا شکریہ ادا کریں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھلاتی ہیں اور ہم عظیم قوم ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں منعقدہ خصوصی تقریب کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مکمل تقریب چھ ستمبر کی رات آٹھ بجے براہ راست نشر کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں