انتخابی ٹکٹ رقم کے عوض دلانے کی پیشکش پر مقدمہ

پی ٹی آئی کے ٹکٹ دلوانے پر رقم کا تقاضہ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: 25 جولائی 2018 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی ٹکٹ دلانے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق تھانہ شالیمار میں زیردفعات 420، 419 اور34 کے تحت رستم علی گل کی مدعیت میں اکرام اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے پی پی – 20 پہ پی ٹی آئی کا انتخابی ٹکٹ غلام سرور کو دلانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

مدعی کے مطابق ملزم کا دعویٰ تھا کہ اس کے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے قریبی روابط ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق رقم کا مطالبہ وفاقی دارالحکومت کے ایک پوش سیکٹرمیں ہوا تھا۔

انتخابی ٹکٹ رقم کے عوض دلانے پر اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے جو اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں