عمران خان اور آرمی چیف کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

عمران خان اور آرمی چیف کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوئی ہے جبکہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند ہونا بھی موضوع گفتگو رہا۔

آرمی چیف نے وزیراعظم پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ دی اور سرحدوں اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

پاک فوج کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان کی یہ تیسری ملاقات ہے، اس سے قبل عمران خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں دفاع، داخلی، سلامتی اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔ جی ایچ کیو کے دورے  میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،  وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

 

 


متعلقہ خبریں