اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 386پوائنٹس گر گیا

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ مندی کا رجحان جاری ہے۔ جمعرات کے روزمارکیٹ میں کاروبار کے پہلے سیشین  کے دوران  شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 386 پوائنٹس گرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 42249.44  پر ہوا  لیکن دن کے اختتام تک 385.92 پوائنٹس کمی کے بعد 41863.52 پوِائنٹس ریکارڈ ہوا۔

ماہرین کے مطابق فرٹیلائزرکی قیمتوں کےتعین کیلیے گزشتہ روز وزیر حزانہ کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس آج مارکیٹ  پر اثرانداز ہوا ہے۔

مذزکورہ اجلاس میں وزیر حزانہ نے فرٹیلاِئیزر سیکٹر کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

جمعرات کے روز حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آعاز مثبت ہوا اور مارکیٹ نے گرین زون میں ٹریڈنگ شروع کی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کی بلند ترین سطح 52۔42273 پر پہنچ گیا، تاہم مارکیٹ جلد ہی ریڈ زون میں داخل ہوگئی اور انڈیکس ٹریڈنگ سیشن کے کم تریں سطح 20۔41820 تک گر گیا۔

آج کاروباوی ہفتے کا مسلسل تیسرا روز ہے جب حصص مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس گر گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 42500 پوائنٹس سے کم ہو کر 42200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس تبدیلی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید 10 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز ہوا تو ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 42648 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا بعد ازاں مقامی انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہائوسز کی جانب سے فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور انڈیکس 42200 پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں بدھ کو 13 کروڑ 47لاکھ 91ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے جب کہ منگل کو 18 کروڑ 36 لاکھ 65 ہزار سے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 390 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 96 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،266 میں کمی اور 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔


متعلقہ خبریں