سوئی ناردرن گیس کمپنی نے عید پر گیس فراہمی کا شیڈول تیار کر لیا۔
عید کے تینوں دن عوام کو 18 گھنٹے گیس میسر ہو گی، سوئی ناردرن کمپنی کے زیرانتظام تمام اضلاع میں ٹھیک پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق عید کے پہلے صبح پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، دوسرے اور تیسرے دن صبح چھ بجے سے لے کر رات گیارہ بجے تک گیس دی جائے گی۔
محسن نقوی سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ، سہیل آفریدی
جب کہ عید سے ایک روز قبل رات بارہ بجے تک گیس دی جائے گی، نیا شیڈول کل سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
