عارف علوی کی کامیابی واضح نظر آ رہی ہے، وزیراطلاعات

عارف علوی کی کامیابی واضح ہے، وزیراطلاعات|humnews.pk

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی کی بھاری اکثریت سے کامیابی صاف نظر آ رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ انہیں خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہے۔ اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل نہ ہوں کیونکہ کسی بھی امیدوار کے ہونے سے عارف علوی کی کامیابی پر فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عارف علوی حالیہ سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی اکثریت کے ساتھ صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے تیار ہیں۔

اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ حکمراں جماعت کی جانب سے عارف علوی جبکہ اپوزیشن کی کئی اہم جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔


متعلقہ خبریں