صدارتی انتخاب کا معرکہ سر کر لیں گے، فضل الرحمان


کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی  ف) کے سربراہ اور صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب کا معرکہ سر کر لیں گے۔

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیرپگاڑا کے ساتھ ملاقات کے بعد انہں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے کی جانب سے انہیں مثبت اشارہ ملا ہے، پیر پگاڑا نے کہا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت ہے لیکن اکثریت میں نہیں ہے،  جمہوری جدوجہد میں ہم سب کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئی تھیں تاہم متحدہ اپوزیشن نے امیدوار لانے کا فیصلہ تاخیر سے کیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے انہیں صدارتی امیدوارنامزد کیا ہے، مل کر ملک میں جمہوری استحکام کو یقینی بنائیں گے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنا سفر کامیابی کی جانب بڑھانا ہے، وفاق کو مضبوط اور ملک کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں