اینٹی بائیوٹک دوا’’ایزومیکس‘‘کا بیچ جعلی قراردے دیا گیا۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے تجزیہ میں ایزومیکس 500 ملی گرام کا بیچ جعلی پایا گیا،محکمہ صحت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
دوا ساز کمپنی کو مارکیٹ سے مذکورہ بیچ کا اسٹاک فوری واپس اٹھانے کی ہدایت کردی گئی،تمام فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو بھی ایزومیکس کے جعلی بیچ کی فروخت رکوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
