پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز اور کمرشل سرگرمیوں کے اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کو رات 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
فیصلے کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال، ٹریفک کے بہتر انتظام اور شہری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کو منظم بنانا ہے۔
حکام کے مطابق متعلقہ اداروں کو نوٹیفکیشن پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، نئے اوقات کار کے نفاذ کے بعد ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نگرانی کریں گے۔
تاجروں اور کاروباری حلقوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں تاکہ حکومتی پالیسی کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
