برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے ڈیون میں رائل نیوی کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے بعد امدادی اور ریسکیو اداروں کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔
برطانوی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر رائل نیوی کی ملکیت تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
حکام کی جانب سے تاحال حادثے میں جانی نقصان یا زخمیوں کی تعداد سے متعلق کوئی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
نئی دہلی ، ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی ، 20 افراد ہلاک
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی نوعیت اور اسباب کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ماہرین ہیلی کاپٹر کے ملبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
رائل نیوی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے نے دفاعی اور سکیورٹی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
