پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سکردو کے غیور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے واضح پیغام دے دیا ہے کہ 7 جون کو صرف “تیر” چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد وہ اپنے ہاتھوں سے گلگت بلتستان میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کی طرز پر ایک جدید ہاؤسنگ منصوبہ شروع کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے وعدہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے عوام کے مسائل، مطالبات اور آواز کو براہِ راست ان تک پہنچائیں گے، تاکہ مل کر گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کا حل نکالا جا سکے۔
بجلی کمپنیوں میں ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت، ان کے حقوق کا تحفظ اور ان کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لانا ہے۔ بلاول بھٹو کے مطابق عوامی فلاح، ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
