پاکستان اور روانڈا کے ریگولیٹری اداروں کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔
پی این آر اے اور رُورا نے جوہری سلامتی اور تابکاری سے تحفظ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے،پی این آر اے کے چیئرمین ضیاء حسین شاہ اور رُورا کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کلاڈ نکوسی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت کی تقریب پی این آر اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی،تقریب میں پاکستان میں روانڈا کی ہائی کمشنر اور پی این آر اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
روانڈا کے وفد نے پی این آر اے اور پی اے ای سی کی لیبارٹریوں اور دیگر مراکز کا دورہ کیا،معاہدہ معلومات، تجربات اور بہترین عالمی طریقۂ کار کے تبادلے کو فروغ دے گا۔
پی این آر اے جوہری سلامتی اور تابکاری سے تحفظ کے اعلیٰ معیارات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

