تہران اور عراق میں زلزلہ:دو افراد جاں بحق 241 زخمی


تہران: یران کےشہر کرمان شاہ کےشمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی چھ میل تھی۔

ہم نیوز کےمطابق ابھی تک موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلے سے دو افراد جاں بحق اور 241 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں