ایم کیو ایم کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد


کرچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے متفقہ طور پر عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہو ئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عمرا ن خان کی قیادت میں ملک حقیقی تبدیلی کی جانب بڑھے گا اور اس کے ثمرات نچلی سطح تک عوام میں پہنچیں گے۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال پر تبادل خیا ل کیا گیا اور ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی اور بیرسٹر فروغ  نسیم کے بحیثیت وزیر وفاقی کابینہ میں شمولیت کی باقاعدہ تو ثیق کی گئی۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنو ینرکنور نوید جمیل اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔

رابطہ کمیٹی نے ملک میں پر امن انتقال اقتدار اور حکومتوں کی تشکیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جموری روایات فروغ  پا رہی ہیں جو ملک اور قو م کے لیے مفید ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کا ر طے کرنے کے لیے کمیٹی کے قیام کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل قرار دیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم  پاکستان چیف الیکشن کمشنرکے اس فیصلے کا ناصرف خیر مقدم کرتی  ہے بلکہ اس ضمن میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور برقراررکھنے میں کلیدی کردار رہا ہے، ووٹ کے حق کا ملنا ان کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے عدالت عظمیٰ نے پورا کیا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جمہوریت کے فروغ کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو اور وسعت دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں