پنجاب کابینہ میں 15 اراکین کو شامل کیے جانے کا امکان

پنجاب: ارکان اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: تحریک انصاف نے مسلم لیگ نون سے تخت پنجاب بھی چھین لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد دوسرا مرحلہ کابینہ کے انتخاب کا ہے جس میں متوقع طور پر 15 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر جن افراد کو کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے ان میں میاں محمود الرشید، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، آشفہ ریاض اور ڈاکٹر مراد راس شامل ہیں۔

اجمل چیمہ، آصف نکئی، علی رضا خاکوانی، واثق قیوم عباسی، فیاض الحسن چوہان اور سبطین خان کو بھی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حامد یار ہراج، سردار محسن لغاری اور امیر محمد خان کے نام بھی نئی کابینہ کے لیے زیرغور ہیں۔

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ کابینہ میں تمام اتحادیوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

سندھ میں کابینہ تشکیل دے دی گئی اور 8 رکنی کابینہ اراکین نے اتوار کے روز گورنرز ہاؤس کراچی میں حلف اٹھایا۔


متعلقہ خبریں