جرگے میں فائرنگ سے پانچ جاں بحق، تین زخمی


چارسدہ: ٹریفک حادثہ میں بچہ کے زخمی ہونے کا معاملہ حل کرنے کے لیے بلائے گئے جرگہ پر فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو شب قدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں کے مشورے پر پشاور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تھانہ شبقدر کے علاقے میں پیش آنے والے واقعہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سوار سے بچی کے زخمی ہونے کا تنازع طے کرانے کے لیے جرگہ منعقد کیا گیا تھا کہ اسی دوران فائرنگ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جرگہ رکن کے بیٹے سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جب کہ تین شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں