نوشکی میں دھماکے سے 17 افراد زخمی

نوشکی میں دھماکے سے 17 افراد زخمی | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں منگل کے روز ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

نوشکی میں مسجد روڈ پر دستی بم حملہ کیا گیا جس کے متعلق سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ میں زخمیوں کی تعداد سات بتائی گئی تھی۔

افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کے مسجد روڈ پر دستی بم حملہ میں زخمی ہونے والے ایک فرد کو علاج معالجہ کے لیے کوئٹہ بھی منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


متعلقہ خبریں