ملک بھر میں جشن آزادی کا آغاز


اسلام آباد: ملک بھر میں جشن یوم آزادی کا آغاز ہو گیا ہے، رات کے 12 بجتے ہی ملک کے بڑے شہروں میں آتش بازی شروع ہو گئی اور نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں چراغاں کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اہم سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

یوم آزادی کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہو گا، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہو گی جس میں نیول کیڈٹس مزار قائد  پر جبکہ آرمی کے دستے مزار اقبال پر فرائض سنبھالیں گے۔

نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، یوم آزادی ہمیشہ کی طرح اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ اسے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے تصورات کے مطابق ایک حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں