پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان واپسی ہوئی ہے ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور اتنے ہی ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔روسو کا ونڈسر پارک تمام میچز کی میزبانی کرے گا۔
Fatima Sana returns to lead Pakistan for West Indies tour 🇵🇰
The tour will comprise of three T20Is followed by three ODIs 🏏
Read more ➡️ https://t.co/FTuiZjWNk8
#WIWvPAKW | #BackOurGirls https://t.co/7WMhDHYJJk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 25, 2026
ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2029-2025 کا حصہ ہے۔پاکستان ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
فاطمہ ثنا ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔
پی سی بی کی جانب سے جس 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اس میں فاطمہ ثنا، عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور مومنہ ریاست شامل ہیں جبکہ منیبہ علی ، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو اور صدف شمس بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیہ رباب بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ان کے علاوہ طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی سکواڈ کا حصہ ہونگی۔ دورے کے دوران شین ڈیٹز ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


