حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں، عمران خان

حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں، عمران خان|humnews.pk

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں جہاد کرنے آئے ہیں کیونکہ  آج جیسے حالات ملک کو پہلے کبھی درپیش نہیں تھے لیکن انسان کوشش کرے تو سب کچھ ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا (کے پی) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں کسی صورت کورم کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے اس لیے مخصوص نشستوں پر آنے والے ارکان تیاری کر کے اسمبلی آئیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے کام کرنا ہوگا کیونکہ معاشی طور پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کے بارے میں سوچ بچار کرنی ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں آنے والوں نے اپنی ذات کے لیے تو بہت کچھ  کیا لیکن ملک کو کچھ  نہیں دیا، تحریک انصاف ملک بچانے آئی ہے اس لیے اقتدار میں آ کر وزیراعظم، صدر اوروزرا  کے اخراجات کم  کریں گے اوراس کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں