امریکا کے مڈٹرم الیکشن میں جہاں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کے درمیان انتخابی میدان میں مقابلہ خاصا دلچسپ رہا وہیں سوشل میڈیا پر بھی دونوں جماعتوں کے سپورٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے صارفین نے ’میمز‘ یعنی مزاحیہ پوسٹوں کا میدان بھی خوب سجائے رکھا۔
مڈٹرم الیکشن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردست دھچکا لگا کیونکہ ان کی جماعت کانگریس کے دونوں ایوانوں یعنی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں شکست سے دوچار ہوئی۔ کانگریس پر اب ان کی مخالف جماعت یعنی ڈیموکریٹک پارٹی کا کنٹرول ہوگا جو دونوں ایوانوں میں سادہ اکثریت لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
یہ الیکشن نہ صرف امریکی عوام بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم تھے کیونکہ انہوں نے ہی ٹرمپ کے سیاسی مستقبل اور اقتدار کا فیصلہ کرنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے ’میمز‘ کا مرکز اور محور بھی صدر ٹرمپ ہی رہے۔
اس دوڑ میں ایران کا پلڑا بھی بھاری رہا جس نے جنگ کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
بھارت میں ایرانی سفارتخانے کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اے آئی سے بنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں چند ’سوٹڈ بوٹڈ‘ افراد ٹرمپ کو اٹھا کر ’خطرناک کچرے‘ کے کوڑے دان میں پھینکتے دکھائے گئے۔
The U.S. midterm elections 😄 https://t.co/KDm874Cb1f
— Iran in India (@Iran_in_India) November 4, 2026
یہ ویڈیو ایکس پر متعدد دیگر صارفین کی جانب سے بھی پوسٹ کی گئی۔
اس کے علاوہ بیشتر صارفین نے ٹرمپ کی ہار پر ایرانیوں کی خوشی کو ’میمز‘ کی شکل میں دکھانے کی کوشش کی۔ ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں چند افراد کو رقص کرتے اور خوشی مناتے دکھایا گیا جبکہ پوسٹ پر کیپشن لکھا تھا کہ ”ٹرمپ کو الیکشن ہارتا دیکھ کر ایرانیوں کی خوشی“۔
Iran watching Trump lose the midterms https://t.co/0sYt9ItS5N
— Not Jerome Powell (@alifarhat79) November 4, 2026
ٹرمپ کے خلاف ’میم وار‘ میں متعدد دیگر پوسٹیں بھی دیکھنے میں آئیں۔ ایک پوسٹ میں ٹرمپ کو مودی کے ساتھ دکھایا گیا اور کیپشن دیا گیا کہ ”ٹرمپ، باس سے سب سے بڑے لوزر تک“۔
Donald Trump after losing the 2026 the midterms : from the BOSS to the biggest LOSER. 🤣 https://t.co/rhdocDwmPz
— Priya Purohit (@Priyaa_Purohit) November 4, 2026
یہ ویڈیو امسال جون کی ہے جب فرانس میں جی سیون کے سمٹ میں شرکت کے لیے ٹرمپ ایک گھنٹہ لیٹ پہنچے تھے اور آتے ساتھ ہی باقی ملکوں کے رہنماؤں کے سامنے اعلان کیا تھا کہ ’باس میں ہوں‘۔
اسی طرح ایک اور ’میم‘ میں ٹرمپ کو ایک درخت کی اسی شاخ کو کلہاڑی سے کاٹتے ہوئے دکھایا گیا جس پر وہ خود بیٹھے تھے اور آخر کار نیچے نہر میں جا گرتے ہیں۔
Trump for the last 2 years leading up to midterms https://t.co/VjNhqDeFjc
— Uncle Sam Hates Us (@TrumpsLostBalls) November 4, 2026
اس ویڈیو پر لکھا تھا، ”الیکشن سے پہلے کے 2 سال کے دوران ٹرمپ کا رویہ“۔
ایران جنگ کے خلاف اور ٹرمپ کے پیچھے پڑے صارفین کی جانب سے ایک اور دلچسپ ’میم‘ میں ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا جو اپنے چہرے پر بری طرح چپکی جیلی فش کو اتارنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس کی جان چھوڑنے کا نام تک نہیں لے رہی۔
Trump trying to get out of Iran before the midterms…
Writer: Michael https://t.co/kOXpGhLJrZ
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) October 25, 2026
اس ویڈیو پر کیپشن لکھا تھا، ”مڈٹرم الیکشن سے پہلے ٹرمپ ایران جنگ سے جان چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے“۔
