نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ شروع کر دیا یے۔
چینی صدر شی جن پنگ کی پارٹی سازی اور افکار پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شی جن پنگ کی قیادت کو سراہتے ہیں،دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 75ویں جبکہ چینی کمیونسٹ پارٹی اپنی تاسیس کی 105 ویں سالگرہ منارہی ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے صدرشی کی قیادت میں عوام دوست حکمرانی کے ذریعے قومی ترقی کی،چین پاکستان سیاسی جماعتوں کا فورم اور سی پیک مشترکہ مشاورتی نظام اہم پلیٹ فارم ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے درمیان تعاون قائم ہے جن میں مشاورت اہمیت رکھتی ہے،دونوں ممالک کی شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اورتعاون پر قائم ہے۔
اس موقع پر چینی وزیر لیو ہائی شنگ کا کہنا تھا کہ آج کےچین کوسمجھنے کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کو سمجھنا ضروری ہے،چین کے صدر شی جن پنگ نے نئے تزویراتی تصورات متعارف کرائے۔انہوں نے نئی سوچ اور نئی حکمت عملیوں کاایک سلسلہ پیش کیا،ان کے جماعتی تنظیم سازی کے نظریے کوسمجھنا ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی مضبوط تعلقات قائم ہیں،دونوں ممالک کی سیاسی قیادت تعلقات نئی بلندیوں تک لےجانے کیلئے پرعزم ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چین کی مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی قابل تقلید ہے، شی جن پنگ سوچ عوامی فلاح ،گڈ گورننس اور کرپشن کے خاتمے پر زور دیتی ہے،پاکستان اور چین آہنی دوست ہیں، 75 سال کی دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔
واضح رہے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شنگ گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تھے ۔
وزارت خارجہ کے مطابق لیو ہائی شنگ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔
At the invitation of the Deputy Prime Minister/Foreign Minister SenatorMohammadIshaqDar @MIshaqDar50 , Mr. Liu Haixing, Minister of the International Department of the CPC Central Committee (IDCPC), arrived in Islamabad on a three-day official visit to Pakistan.
He was received by Senator Anusha Rahman Khan and Dr. Mohammad Faisal, Additional Secretary (Asia Pacific), Ministry of Foreign Affairs.
The Minister of IDCPC will call on the leadership of Pakistan and co-chair a high-level event alongside the Deputy Prime Minister/Foreign Minister in Islamabad on 2 November 2026.
This visit is a part of the ongoing high-level exchanges between Pakistan and China, reflecting the longstanding friendship and All-Weather Strategic Cooperative Partnership between the two countries.
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 1, 2026
چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی اسلام آباد آمد پر سینیٹر انوشہ رحمان خان اور وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ایشیا پیسیفک) ڈاکٹر محمد فیصل نے ان کا استقبال کیا۔
لیو ہائی شنگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر ہیں اور ان کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے جاری اعلیٰ سطحی تبادلوں کی عکاسی کرتا ہے۔



