وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کا 2روزہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
اقتصادی تعاون تنظیم کے 10 رکن ممالک اور3 مبصرین ہیں۔ پاکستان میں ہونے والے اس اجلاس کو خطے میں اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ ،آذربائیجان،قازقستان کے نائب وزیر خارجہ علیحدہ علیحدہ اپنے وفود کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔
H.E. Mr. Musa Kulaklikaya, Deputy Minister of Foreign Affairs of the Republic of Türkiye and Head of Delegation, arrived in Islamabad to take part in the 30th ECO Council of Ministers Meeting. He was received at the airport by the officials of MoFA.
#ECOCOM30th
#PakistanECOChairmanship
#ECOIslamabad— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 15, 2026
اجلاس میں شرکت کیلئے ایس سی او کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد سعید مراد زودا،او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد بھی اسلام آباد پہنچ گئے۔
Mr. Ahmad Saidmurodzoda, Deputy Secretary General of the Shanghai Cooperation Organization, arrived in Islamabad to participate in the 30th ECO Council of Ministers Meeting. He was received at Islamabad International Airport by the officers of MoFA.
#ECOCOM30th
#ECOPakistanChairmanship
#ECOPakistan— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 15, 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔
اجلاس کے دوران رکن ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ، علاقائی رابطہ کاری، توانائی کے شعبے میں تعاون اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے امور زیر بحث آئیں گے۔ غیر ملکی وفود کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
